CPN NEWS HD ویب ڈیسک:- ہفتہ 25 فروری 2023۔ اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 33 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 23 فروری2023کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھنے سے ہوا اور مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدن والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والے کیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح42.98فیصدرہی ہے فیصد پر پہنچ گئی
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کراچی: پی ایس ایل8 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا۔ 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان 20 فروری کو ہوگاچھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری، ساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،8 واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔ کراچی کا 9 واں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا ۔