*ملک کے مختلف علاقوں میں سال کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں سال رواں کی پہلی برفباری شروع ہوئی تو موسم مزید سرد ہو گیا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں و علاقوں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا کہ اچانک سیاحتی مقامات بابو سر ٹاپ اور گیٹی داس سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری شروع ہوگئی جس کے بعد چلاس جھلکڈ روڈ جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے جب کہ ناران میں بھی برفباری شروع ہونے سے قرب و جوار کے علاقوں کا موسم نہایت سرد ہو گیا ہے۔
اس ضمن میں علاقائی انتظامیہ اور مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث گاڑیوں کی پھسلن کے خطرات موجود ہیں لہذا احتیاط برتی جائے۔۔*
.jpeg)
Comments
Post a Comment