Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2022

تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی خوشی میں مسلم لیگ ق کا کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام۔۔پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد ۔۔جلسے سے خطاب

 تلہ گنگ میں مسلم لیگ ق کا پاروشو۔ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی خوشی میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تلہ گنگ آمد۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ تلہ گنگ کو ضلع بننے کی مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے جلسے میں اہم اعلانات کئے۔ جلسے میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔* *  تفصیلات کے مطابق۔ :-۔  **تلہ گنگ میں مسلم لیگ ق کا پاروشو۔ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی خوشی میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تلہ گنگ آمد۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔ تلہ گنگ کو ضلع بننے کی مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے جلسے میں اہم اعلانات کئے۔ جلسے میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔*۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تلہ گنگ اور لاوہ والوں نے جس طرح ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا ،میری نسلیں بھی آپ کو نہیں بھولیں گی ،ن لیگ والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ، : ہم دعا کرتے تھے کہ کوئی بندہ بھیج جو انہیں نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو بھیج دیا۔ ...

Weather news update

 *ملک کے مختلف علاقوں میں سال کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں سال رواں کی پہلی برفباری شروع ہوئی تو موسم مزید سرد ہو گیا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں و علاقوں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا کہ اچانک سیاحتی مقامات بابو سر ٹاپ اور گیٹی داس سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری شروع ہوگئی جس کے بعد چلاس جھلکڈ روڈ جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے جب کہ ناران میں بھی برفباری شروع ہونے سے قرب و جوار کے علاقوں کا موسم نہایت سرد ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں علاقائی انتظامیہ اور مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث گاڑیوں کی پھسلن کے خطرات موجود ہیں لہذا احتیاط برتی جائے۔۔*

رپورٹ: مدثر حسین۔ نمائندہ پنڈ دادنخان

پنڈدادن خان جہلم ملک کے معروف خطاط بین الاقوامی ایوارڈ ہولڈر مصور اور دانشور اور مصنف ملک صفدر کامران کو پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں معروف عالم دین مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان میں خصوصی قائداعظم ایوارڈ اور پی ایس اے سند عطا کر رہے ہیں ہیں اس موقع پر پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور عبدالحفیظ ساقی بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منطور Oct 12, 2022 | 10:59:AM

 اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منطور Oct 12, 2022 | 12:59      اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منطور کرلی۔ عدالت نے عمران خان کو پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے کیسز سپیشل کورٹ میں جاتے ہیں، سپیشل کورٹ کیوں انٹرٹین نہیں کر رہی ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن کی ایک دفعہ لگی ہے، وہ سیشن عدالت میں سنا جاتا ہے۔

لاہور: پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورسرویلنس کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں مال روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاک ، احتجاج اور متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا

  لاہور: پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورسرویلنس کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں مال روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاک ، احتجاج اور متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا

رپورٹ: ڈاکٹر غلام شبیر۔ بیورو چیف خانیوال

 ہمارے بیوروچیف خانیوال سےڈاکٹر غلام شبیر مغل کی رپورٹ کے مطابق۔۔ واپڈا ملازمین کی غفلت و لاپرواہی،50 کے وی کے ٹرانسفار سے کافی دنوں سے قیمتی تیل لیک ہونے لگا،مقامی واپڈا ملازمین کو اطلاع بھی دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ ۔تفصیل کے مطابق  بارہ میل نزد اقراء ایجوکیشن سسٹم واپڈا ملازمین کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 50 کے وی کے ٹرانسفار سے کافی دنوں سے قیمتی تیل لیک ہو کر زمین پر گر رہا ہے،مقامی لوگوں نے متعدد بار واپڈا ملازمین کو اطلاع بھی دی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،بتایا گیا ہے کہ ٹرانسفار کا تیل جو لیک ہورہا ہے اس کی قیمت دس ہزار لیٹر ہے،سرکار کا نقصان سرکاری ملازمین جان بوجھ کر کروا رہے ہیں،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد ٹرانسفار کو ٹھیک کیا جائے،اگر بروقت مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو لاکھوں مالیت کا ٹرانسفار بالکل ناکارہ ہوجائے گا۔

وادی نیلم میں جیپ کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

 وادی نیلم میں کٹن کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاگراں روڈ پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ مقامی لوگوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جیپ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن کی ڈیڈ باڈیز نکال لی گئی ہیں ۔ زخمیوں کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا۔ گاڑی کا حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گھر مٹو پہنچا دیا گیا

Regional news. Update

 تحصیل کبیروالا سے عید خان کی رپورٹ  تھانہ بارہ میل کی حدود مبارک پور  کوٹ بہادر کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے راؤ راشد کے باغ کے نزدیک چک شیر خان کے رہائشی بشیر احمد سے ٹریکر چھین لیا اور جیب سے 800 روپے بھی نکال کر فرار ہو گئے،جاتے ہوئے ڈاکو بشیر احمد کو راؤ راشد کے باغ میں رسیوں سے ہاتھ پاؤں بھی باندھ گئے،بشیر احمد علی الصبح ٹریکٹر ٹرالی پر مرغیوں کی فیڈ لے کر آ رہے تھا کہ اچانک سامنے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے روک کر ٹریکٹر چھین لیا جبکہ مرغیوں کی فیڈ سے لوڈ ٹرالی روڈ کنارے کھڑی رہی،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بارہ میل کا اے ایس آئی رانا ذوالفقار علی موقع پر پہنچ گیا،ڈرائیور کو رسیوں سے آزاد کیا اور مزید محکمانہ کارروائی شروع کردی۔

*سی- ای- او ( CPN news hd) ملک مزمل اصغر کی فخریہ پیشکش۔ چینل کی موبائل نیوز اپیلیکشن متعارف کروا دی۔ اب آپ خبریں موبائل ایپ پر بھی دیکھ سکیں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چینل کی بہترین کارکردگی کی تعریف۔۔* موبائل ایپ لنک۔ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پرسنل پر واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ 03235589987..

 *سی- ای- او ( CPN news hd) ملک مزمل اصغر کی فخریہ پیشکش۔ چینل کی موبائل نیوز اپیلیکشن متعارف کروا دی۔ اب آپ خبریں موبائل ایپ پر بھی دیکھ سکیں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چینل کی بہترین کارکردگی کی تعریف۔۔*  موبائل ایپ لنک۔ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پرسنل پر واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔  03235589987..