اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منطور
Oct 12, 2022 | 12:59
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منطور کرلی۔ عدالت نے عمران خان کو پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے کیسز سپیشل کورٹ میں جاتے ہیں، سپیشل کورٹ کیوں انٹرٹین نہیں کر رہی ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن کی ایک دفعہ لگی ہے، وہ سیشن عدالت میں سنا جاتا ہے۔

Comments
Post a Comment