ہمارے بیوروچیف خانیوال سےڈاکٹر غلام شبیر مغل کی رپورٹ کے مطابق۔۔
واپڈا ملازمین کی غفلت و لاپرواہی،50 کے وی کے ٹرانسفار سے کافی دنوں سے قیمتی تیل لیک ہونے لگا،مقامی واپڈا ملازمین کو اطلاع بھی دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ
۔تفصیل کے مطابق
بارہ میل نزد اقراء ایجوکیشن سسٹم واپڈا ملازمین کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے 50 کے وی کے ٹرانسفار سے کافی دنوں سے قیمتی تیل لیک ہو کر زمین پر گر رہا ہے،مقامی لوگوں نے متعدد بار واپڈا ملازمین کو اطلاع بھی دی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،بتایا گیا ہے کہ ٹرانسفار کا تیل جو لیک ہورہا ہے اس کی قیمت دس ہزار لیٹر ہے،سرکار کا نقصان سرکاری ملازمین جان بوجھ کر کروا رہے ہیں،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد ٹرانسفار کو ٹھیک کیا جائے،اگر بروقت مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو لاکھوں مالیت کا ٹرانسفار بالکل ناکارہ ہوجائے گا۔

Comments
Post a Comment