Skip to main content

Regional news. Update

 تحصیل کبیروالا سے عید خان کی رپورٹ 




تھانہ بارہ میل کی حدود مبارک پور

 کوٹ بہادر کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے راؤ راشد کے باغ کے نزدیک چک شیر خان کے رہائشی بشیر احمد سے ٹریکر چھین لیا اور جیب سے 800 روپے بھی نکال کر فرار ہو گئے،جاتے ہوئے ڈاکو بشیر احمد کو راؤ راشد کے باغ میں رسیوں سے ہاتھ پاؤں بھی باندھ گئے،بشیر احمد علی الصبح ٹریکٹر ٹرالی پر مرغیوں کی فیڈ لے کر آ رہے تھا کہ اچانک سامنے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے روک کر ٹریکٹر چھین لیا جبکہ مرغیوں کی فیڈ سے لوڈ ٹرالی روڈ کنارے کھڑی رہی،اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ بارہ میل کا اے ایس آئی رانا ذوالفقار علی موقع پر پہنچ گیا،ڈرائیور کو رسیوں سے آزاد کیا اور مزید محکمانہ کارروائی شروع کردی۔

Comments